ہفتہ، 18-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/01هـ (18-04-2026م)

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

18 اپریل, 2026 10:40

شہر میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

ذرائع کے مطابق صنعتی شعبے کو بجلی کی فراہمی وقتی طور پر محدود کی گئی ہے۔ اس اقدام کے بعد رہائشی علاقوں پر بجلی کا دباؤ کم ہوا ہے۔ نتیجتاً لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ جو پہلے تقریباً 12 گھنٹے تک پہنچ گیا تھا، اب کم ہو کر تقریباً 6 گھنٹے رہ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش سے گھروں، دکانوں اور کاروباری سرگرمیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ اب اگرچہ صورتحال بہتر ہوئی ہے، لیکن مکمل طور پر مسئلہ حل نہیں ہوا۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے مستقل اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ صرف وقتی اقدامات سے مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہو سکتا۔ پیداوار میں اضافہ، ترسیلی نظام کی بہتری اور بجلی چوری پر قابو پانا ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔