ہفتہ، 18-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/01هـ (18-04-2026م)

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول سے متعلق بھی بڑا اعلان کردیا

18 اپریل, 2026 08:18

حکومت کی جانب سے عوام کو کچھ ریلیف دینے کی کوشش کے تحت ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کو براہ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں نے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر شروع ہو گیا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جلد از جلد عوام تک منتقل کیے جائیں گے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کچھ کمی آ سکے۔ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد تیل کی سپلائی بہتر ہونے کی توقع پیدا ہوئی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 13 فیصد کم ہو کر 81 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل بھی اسی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔