خبردار ہوشیار!!! تاجروں کیلئے بڑی خبر آگئی

Warning, stay alert!!! Big news has arrived for traders
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں تمام دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنا لازم ہوگا۔ تاہم کچھ ضروری شعبوں کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پیٹرول پمپس اور ڈیری شاپس معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ ریستوران، ہوٹل، بیکریاں، کریانہ اسٹورز اور گوشت، پھل اور سبزیوں کی دکانیں رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور یہ سروسز پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔
اسی طرح شادی ہالز اور ایونٹس مارکیز کے لیے بھی وقت مقرر کر دیا گیا ہے۔ تمام تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی ہوگا، جبکہ نجی تقریبات بھی اسی وقت تک مکمل کرنا ہوں گی۔
نئے احکامات کے مطابق جم، کلب اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے مراکز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ توانائی کے بہتر استعمال اور شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












