امریکہ، ایران امن معاہدے کی امید؛ سونے کی قیمتوں سے متعلق حیران کن پیشگوئی

Gold prices in Pakistan Today - April 17, 2026
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ اضافہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکا و ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی امیدوں کے باعث سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد بڑھ کر 4,821.44 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ جون میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,844.40 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر گزشتہ چھ ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب ہے، جس کے باعث دیگر کرنسی رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہوگیا ہے۔ اسی دوران 10 سالہ امریکی ٹریژری ییلڈز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔
او اے این ڈی اے کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار کیلون وونگ کے مطابق سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدوں سے جڑا ہوا ہے۔ ان کے مطابق اگر قیمتیں 4,900 ڈالر کی سطح عبور کرتی ہیں تو 5,000 ڈالر تک مزید اضافہ ممکن ہے۔
امریکی انتظامیہ کی جانب سے بھی بدھ کے روز امید ظاہر کی گئی کہ ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے معاہدہ ہو سکتا ہے، تاہم ساتھ ہی تہران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے اگر وہ مزاحمت جاری رکھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع جلد ختم ہونے کی امید ہے۔ تاہم اس دوران آبنائے ہرمز میں ٹریفک معمول سے کم ہے اور توانائی کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 8 فیصد سے زائد کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے، کیونکہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے مہنگائی اور شرح سود پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ سونا مہنگائی کے خلاف محفوظ سرمایہ سمجھا جاتا ہے، لیکن بلند شرح سود اس کی طلب کو متاثر کرتی ہے۔ اس وقت امریکی مارکیٹ میں شرح سود میں کمی کے امکانات بھی کم ہو کر 29 فیصد رہ گئے ہیں۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ چاندی 1.7 فیصد بڑھ کر 80.41 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2,135.58 ڈالر اور پیلاڈیم 0.9 فیصد بڑھ کر 1,587.39 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









