گھروں کیلئے مفت سولر سسٹم!!! عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

Free solar systems for homes!!! Big news for the public has arrived
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے قمبر شہداد کوٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مفت سولر پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر مستحق خاندانوں میں سولر کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔
نثار کھوڑو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد ہر گھر کو صاف اور سستی توانائی فراہم کرنا ہے۔ سندھ بھر میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 75 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ضلع قمبر شہداد کوٹ میں 10 ہزار سولر کٹس تقسیم کی جائیں گی۔ جبکہ مستحق خاندانوں کی نشاندہی کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کے مطابق اب تک 247 مستحق گھرانوں کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے، جن میں سے ابتدائی طور پر 100 خاندانوں کو سولر کٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ مرحلہ وار پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ حکومت پہلے ہی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے، اور اب تک لاکھوں افراد کو نئے گھر فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات، مہنگائی اور توانائی کے بحران کے باعث عام شہری شدید دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں یہ مفت سولر اسکیم لوگوں کے بجلی کے بلوں میں واضح کمی لانے میں مدد دے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












