اتوار، 19-اپریل،2026
اتوار 1447/11/02هـ (19-04-2026م)

ایران کیخلاف تعینات امریکی بحری بیڑوں پر خوراک کا بحران، غیر معیاری کھانا فراہم کیے جانے کا انکشاف

17 اپریل, 2026 12:38

رپورٹ کے مطابق امریکی بحری بیڑوں ابراہم لنکن اور طرابلس پر موجود فوجیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک انتہائی غیر معیاری ہے، جس کے بعد ان کے اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف محاذ آرائی کے لیے بھیجے گئے بحری بیڑوں پر تعینات فوجی اہلکاروں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات کی تصاویر گھر والوں کو بھیجنا شروع کر دی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا کی جدید ترین فوج ہونے کا دعویٰ کرنے والے امریکہ کے سپاہیوں کو جو کھانا دیا جا رہا ہے، وہ بمشکل انسانوں کے کھانے کے قابل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز پر قبضے کی نئی حکمت عملی، ایران کا عالمی تجارتی گزرگاہ کو معاشی طاقت میں بدلنے کا منصوبہ

ایک تصویر میں دیکھا گیا کہ دوپہر کے کھانے کی ٹرے میں گوشت کا ایک معمولی ٹکڑا اور ایک خشک روٹی رکھی ہے، جبکہ رات کے کھانے میں چند ابلتی ہوئی گاجریں اور پراسیس شدہ گوشت کا ایک ٹکڑا دیا گیا ہے، جو دیکھنے میں ہی بدذائقہ معلوم ہوتا ہے۔

اس صورتحال نے فوجیوں کے اہل خانہ کو شدید پریشان کر دیا ہے۔ ایران سے کشیدگی میں اضافے کے بعد اپریل سے میل سروس بند ہے، جس کی وجہ سے گھروں سے بھیجے گئے کھانے پینے کے پارسل راستے میں ہی پھنس کر رہ گئے ہیں۔

فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کے حوصلے خوراک کی کمی کی وجہ سے پست ہو رہے ہیں۔

یہ صورتحال پینٹاگون کے لیے ایک بڑی خجالت کا باعث بن رہی ہے کیونکہ ایک طرف امریکہ جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے اور دوسری طرف اس کے اپنے سپاہی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔