جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

پاکستان اور برطانیہ کا معدنی شعبے میں اشتراک، جدید تربیتی پروگرام کا اسلام آباد میں آغاز

17 اپریل, 2026 10:44

پاکستان کے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے برطانیہ کے تعاون سے پانچ لاکھ ڈالر مالیت کے جدید تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے اس شعبے میں عالمی معیار کی تحقیق ممکن ہو سکے گی۔

پاکستان کے معدنی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی استعداد کار کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے برطانیہ کے تعاون سے ایک جدید کپیسیٹی بلڈنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، ڈائریکٹر جنرل جیولوجیکل سروے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول

اس منصوبے کو وسائل و توانائی، نقشہ سازی پروگرام کا نام دیا گیا ہے، جو اپریل سے جولائی 2026 تک جاری رہے گا، جس کا مقصد جیوسائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

تقریباً پانچ لاکھ ڈالر کی لاگت سے شروع ہونے والے اس منصوبے کے تحت تربیتی عمل میں ڈیجیٹل جیولوجیکل سروے، ریموٹ سینسنگ، جیوکیمیکل و جیو فزیکل تجزیہ اور جغرافیائی معلوماتی نظام جیسے جدید طریقے شامل ہوں گے۔

وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں چھپے معدنی خزانوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے جیوسائنسی استعداد کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ معدنی وسائل کی تلاش کے لیے جدید اور قابل اعتماد ڈیٹا ہی پاکستان کی معاشی تقدیر بدل سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔