جمعرات، 16-اپریل،2026
جمعرات 1447/10/28هـ (16-04-2026م)

اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول

16 اپریل, 2026 10:03

پاکستان کی معاشی صورتحال اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لیے سعودی عرب نے ایک بار پھر اپنا تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے 2 ارب ڈالرز کی خطیر رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دی ہے۔

پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی اور مثبت خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے وعدہ کردہ 2 ارب ڈالرز کی رقم پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باقاعدہ طور پر اس بڑی رقم کی منتقلی کی تصدیق کر دی ہے، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی قیادت کا صبر و تحمل اور دور اندیشی بے مثال ہے، وزیراعظم

مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق یہ رقم سعودی عرب کی وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے مخصوص اکاؤنٹ میں براہ راست منتقل کی گئی ہے۔

یہ مالی معاونت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں اور معاشی استحکام کے لیے سخت مالی مدد کی ضرورت تھی۔

اس رقم کی آمد سے نہ صرف روپے کی قدر میں استحکام آئے گا بلکہ عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بھی بحال ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔