آسان اقساط پر ای بائیک کیسے حاصل کریں؟ آسان طریقہ سامنے آگیا

How to get an e-bike on easy installments? A simple method has been revealed
پنجاب میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی ای بائیک اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کے روزمرہ سفر کو آسان بنایا جا سکے۔
اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ اور شیخوپورہ سمیت 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس ماہ 100 الیکٹرک بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی جبکہ جون تک ان کی تعداد بڑھ کر 714 ہو جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تحصیل سطح تک ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے لیے 1500 الیکٹرک بسوں کا مکمل پلان تیار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہر ڈویژن میں جدید بس ڈپو قائم کیے جائیں گے جہاں چارجنگ اور مرمت کی سہولت موجود ہوگی۔
اجلاس میں فری ٹرانسپورٹ سروس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اب تک 21 مختلف روٹس پر ایک کروڑ سے زائد مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور میٹرو بس اسٹیشنز کی جلد تکمیل کی ہدایت دی گئی۔
پنجاب میں پہلی بار ماحول دوست ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ای ٹیکسی اسکیم کے تحت گاڑیاں مئی اور جون میں فراہم کی جائیں گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











