بدھ، 22-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

22 اپریل, 2026 11:28

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوگرا، او سی اے سی، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری ذرائع کے مطابق جولائی سے مارچ تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 32 لاکھ 77 ہزار 646 میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔ یہ مقدار پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ مقدار ایک کروڑ 24 لاکھ 92 ہزار 312 میٹرک ٹن تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ کے مہینے میں 13 لاکھ 37 ہزار 760 میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔ یہ مقدار فروری کے مقابلے میں معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے، کیونکہ فروری میں 13 لاکھ 32 ہزار 926 میٹرک ٹن درآمد کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات، صنعتی سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔