سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی

پاکستان میں سونے کے کتنے ذخائر ہیں اور ان کی مالیت کتنی ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 162 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 778 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










