جمعرات، 23-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/06هـ (23-04-2026م)

سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق اہم خبر آگئی

23 اپریل, 2026 09:09

سولر نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی خبروں پر پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

 ترجمان کے مطابق نیپرا لائسنس کو وفاقی حکومت کے براہِ راست احکامات سے جوڑنا درست نہیں۔ لائسنسنگ کا عمل نیپرا کے اپنے قواعد و ضوابط کے تحت ہوتا ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں انہی اصولوں پر عمل کرتی ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی نئی شرط کو لائسنس کے ساتھ جوڑنے کی بات حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ اس حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔

دوسری جانب پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے اس اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے، جس کے بعد اب شہری دسمبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس اسکیم کے تحت وہ گھریلو صارفین اہل ہوں گے جو ماہانہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔ اس میں لائف لائن اور دیگر کیٹیگریز کے صارفین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 2 کلو واٹ تک بجلی کے بوجھ رکھنے والے صارفین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

رجسٹریشن کے لیے شہری سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی کے بل کے ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے بھی رجسٹریشن کا طریقہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔