سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی

Gold prices in Pakistan Today - April 22, 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1029 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 12 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4766 ڈالر پر آ گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












