گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر آگئی

Concerning news has emerged regarding the prices of ghee and cooking oil
کوئٹہ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ پہلے ہی مہنگائی کا بوجھ بڑھ چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکنگ آئل کی قیمت میں فی لیٹر 30 سے 40 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح گھی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ گھی فی کلو 70 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔
مارکیٹ میں پہلے درجے کے گھی کی قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ دوسرے درجے کے گھی کی قیمت 480 روپے سے بڑھ کر 550 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
اسی طرح کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلے درجے کا کوکنگ آئل 580 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ جبکہ دوسرے درجے کا آئل 530 روپے سے بڑھ کر 560 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












