جمعرات، 23-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/06هـ (23-04-2026م)

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا

21 اپریل, 2026 12:08

لاہور میں ایک بار پھر مرغی کے گوشت، انڈوں اور دیگر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد برائلر گوشت 548 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس سے بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

اسی طرح انڈوں کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔ چند ہفتے قبل جو انڈے 215 روپے فی درجن میں مل رہے تھے، اب ان کی قیمت 245 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن مارکیٹ میں 3200 سے 3500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود یہ 1400 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔