بدھ، 22-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

گیس کا بحران شدت اختیار؛ لوڈشیڈنگ سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

22 اپریل, 2026 11:55

کراچی میں گیس بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ گیس کی بندش بھی جاری ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لیاری سمیت کئی علاقوں کے رہائشیوں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بجلی اور پانی کے مسائل موجود ہیں، اب گیس کی مسلسل کمی نے زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ خاص طور پر گھریلو صارفین سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق پورے دن میں صرف چند گھنٹوں کے لیے گیس فراہم کی جاتی ہے، اور اس دوران بھی پریشر انتہائی کم ہوتا ہے۔ کم پریشر کی وجہ سے کھانا پکانا بھی مشکل ہو گیا ہے، جس سے روزمرہ کے کام متاثر ہو رہے ہیں۔

لیاری کے رہائشیوں نے بتایا کہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ وہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، اور اب مہنگے گیس سلنڈر خریدنا بھی ان کے لیے ممکن نہیں رہا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے عام آدمی پر بوجھ بڑھ رہا ہے، جسے کم کرنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔