سولر سسٹم لگوانے والوں کو بڑا جھٹکا

Big shock for those installing solar systems
ملک میں سولر سسٹم لگانے والے صارفین کیلئے نیپرا سے لائسنس لینا لازمی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزارتِ توانائی اور پاور ڈویژن کی جانب سے سولر سسٹم سے متعلق نئی ترامیم زیر غور ہیں۔ ان کے تحت گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے نیپرا لائسنس اور اضافی فیس کو لازمی کرنے کی تجویز شامل ہے۔ اس پر حتمی فیصلہ آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔
اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سولر سسٹم کی تنصیب مہنگی ہے، اب نئی فیسوں سے اخراجات مزید بڑھ جائیں گے۔ نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔
نیٹ بلنگ میں بجلی کم قیمت پر خریدی جاتی ہے جبکہ مہنگی قیمت پر فراہم کی جاتی ہے، جس سے بجلی کے بل کم ہونے کے بجائے بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سولر صارفین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جو لوگ مہنگی بجلی سے بچنے کے لیے سولر سسٹم لگا رہے تھے، وہ اب دوبارہ سوچنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












