منگل، 21-اپریل،2026
منگل 1447/11/04هـ (21-04-2026م)

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

21 اپریل, 2026 08:55

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے تعمیراتی شعبے کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ادارہ برائے شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت 1548 روپے فی بوری رہی۔ یہ قیمت گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 1.21 فیصد کم ہے۔ اس سے پہلے یہی قیمت 1567 روپے فی بوری تھی۔

دوسری جانب جنوبی علاقوں میں صورتحال کچھ مختلف رہی۔ وہاں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1544 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.71 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں قیمتوں کا رجحان ایک جیسا نہیں ہے۔

شہری سطح پر دیکھا جائے تو اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1541 روپے ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں 1522 روپے جبکہ گوجرانوالہ میں 1550 روپے رہی۔ اسی طرح سیالکوٹ میں قیمت 1580 روپے اور لاہور میں 1582 روپے فی بوری رہی۔

 فیصل آباد میں 1530، سرگودھا میں 1562، ملتان میں 1561 اور بہاولپور میں 1583 روپے فی بوری قیمت دیکھی گئی۔ پشاور میں 1534 جبکہ بنوں میں سب سے کم 1480 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی قیمت 1461 روپے فی بوری رہی۔ حیدرآباد میں 1532، سکھر میں 1600، لاڑکانہ میں 1513، کوئٹہ میں 1490 اور خضدار میں سب سے زیادہ 1667 روپے فی بوری قیمت سامنے آئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔