پاکستانی آئی ٹی کمپنی کی بڑی کامیابی، تنزانیہ میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس شروع کر دی

پاکستانی آئی ٹی کمپنی سپرنیٹ گلوبل نے عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے افریقہ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی منصوبے کا کامیاب آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی سطح پر توسیع کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں معروف کمپنی سپرنیٹ گلوبل نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
کمپنی نے افریقی براعظم میں سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیویٹی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو کہ پاکستان کے ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں نمایاں اضافے کی علامت ہے۔
سپرنیٹ گلوبل نے تنزانیہ میں اپنا پہلا بین الاقوامی منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جہاں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہائی کیپیسٹی انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فور جی انقلاب، نئے ٹاورز نصب
یہ ٹیکنالوجی ان علاقوں کے لیے بہترین ہے، جہاں روایتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کمزور ہے، کیونکہ اس کی تعیناتی تیز رفتار اور فوری ہوتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، تنزانیہ کے بعد اب افریقہ کے دیگر ممالک میں بھی آئی سی ٹی انفراسٹرکچر، سائبر سیکورٹی اور ڈیجیٹل سروسز میں مزید توسیع کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
سپرنیٹ گلوبل کی یہ عالمی پیش رفت نہ صرف پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ اس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔
ماہرین کے مطابق پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی یہ عالمی کامیابی ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے کردار کو مستحکم کر رہی ہے اور اس سے عالمی سطح پر پاکستان کی تکنیکی ساکھ مزید بہتر ہوگی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










