سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ میں 4900 روپے کی کمی ریکارڈ

Bad news for gold buyers and sellers emerges
کراچی: عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4,900 روپے کم ہو کر 5,01,162 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4,201 روپے سستا ہونے کے بعد 4,29,665 روپے میں فروخت ہوا۔
اس سے قبل ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,500 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد نرخ 5,06,062 روپے تک پہنچ گئے تھے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کم ہو کر 4,788 ڈالر پر آ گیا ہے، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہو کر 8,417 روپے پر آ گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











