پیر، 20-اپریل،2026
پیر 1447/11/03هـ (20-04-2026م)

پٹرولیم قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات جاری، حکومت عوامی ریلیف پر توجہ دے رہی ہے: وزیر پٹرولیم

20 اپریل, 2026 14:55

اسلام آباد: وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم کے شعبے کی مکمل حمایت جاری ہے اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے مؤثر پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی جنگی صورتحال کے باعث کئی ممالک شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں، تاہم پاکستان کی صورتحال ان کے مقابلے میں بہتر ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور ایندھن کی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم سیکٹر میں استحکام یقینی بنانے کے لیے مختلف سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پالیسی سازی میں عوامی مفاد کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی تھی، جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جلد از جلد عوام تک پہنچایا جائے گا تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔