ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے خزانہ

کراچی: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد اب پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئندہ جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور عالمی منڈی کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ کمی کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق ملک میں بھی ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ حالیہ جنگ بندی سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی معیشتوں کو بھی استحکام ملا ہے، اور اس صورتحال کو معاشی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان چار سال بعد دوبارہ عالمی یوروبانڈ مارکیٹ میں جانے کے قابل ہوا ہے، جو معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
ان کے مطابق کراچی ملک کی معاشی سرگرمیوں کی شہ رگ ہے، اور ان کے دورے کا مقصد کاروباری برادری کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











