کاروباری ہفتے کا پہلا روز؛ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

Gold prices in Pakistan Today - April 27, 2026
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے، جس سے سونا مسلسل مہنگائی کے رجحان پر برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 8049 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر اضافے سے4716 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












