جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

عراقی ٹیم کے زیدان اقبال ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے

18 جون, 2026 10:51

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق اور عراقی ٹیم کے موجودہ اسٹار کھلاڑی زیدان اقبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ میں عراقی ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی زیدان اقبال نے تاریخ رقم کر دی ہے۔

وہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے ہیں، جن کی اس ٹورنامنٹ میں شرکت نے کروڑوں پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ، گھانا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاناما کو 1-0 سے ہرا دیا

اسٹار فٹبالر زیدان اقبال نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے اپنے پاکستانی والد کی بہترین تربیت کو اپنی اس شاندار کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے۔ زیدان اقبال کا کہنا تھا کہ اگر وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے تو بطور پاکستانی ان کے والد زیادہ خوش ہوتے۔

فیفا ورلڈ کپ کے اس بڑے اسٹیج پر زیدان اِقبال کی موجودگی نے دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانی بچوں کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں اور کھیل کی دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔