امریکہ کا ایران کی 35 کمپنیوں اور شخصیات پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے 35 نئی کمپنیوں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے مالیاتی نظام کو مفلوج کرنے کے لیے پابندیوں کی ایک نئی فہرست تیار کر لی ہے، جس کے تحت 35 مختلف کمپنیوں اور شخصیات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق یہ کمپنیاں اور افراد ایران کو عالمی سطح پر غیر قانونی فنڈز فراہم کرنے کے لیے ایک پیچیدہ جال کے طور پر کام کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : معاشی ناکہ بندی کے باعث ایران جلد ہی تیل کی پیداوار کم کرنے پر مجبور ہو جائے گا، امریکی محکمہ خزانہ
محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ جو بھی ادارے یا افراد ایرانی شیڈو بینکنگ یعنی خفیہ بینکنگ نظام کے ساتھ تعاون کریں گے، انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اس کے علاوہ ان کمپنیوں کو بھی کڑی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جو ایران کو کسی بھی قسم کا ٹول ٹیکس یا مالی مراعات فراہم کر رہی ہیں۔
ان اقدامات کا مقصد ایران کے پاس موجود نقد رقم کے ذرائع کو مکمل طور پر خشک کرنا ہے تاکہ وہ اپنی عسکری سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








