9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے 12 کھرب روپے وصول کر لیئے گئے

سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کی گئی ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال پر عوام سے وصول کیے جانے والے ٹیکسوں کے حوالے سے ایک سنسنی خیز دستاویزی انکشاف سامنے آیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال کے گزشتہ نو ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین کی جیبوں سے کل 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے نکالے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کی تفصیلات بتاتی ہیں کہ جولائی 2025 میں 1 کھرب 45 ارب روپے، اگست میں 1 کھرب 15 ارب، ستمبر میں 1 کھرب 11 ارب اور اکتوبر میں 1 کھرب 45 ارب روپے وصول کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ملکی تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا انکشاف
وصولیوں کا یہ گراف نومبر 2025 میں مزید بڑھ کر 1 کھرب 51 ارب اور دسمبر میں سال کی بلند ترین سطح 1 کھرب 57 ارب روپے تک جا پہنچا۔
سال 2026 کے آغاز میں بھی یہ سلسلہ تھم نہ سکا اور جنوری میں 1 کھرب 24 ارب، فروری میں 1 کھرب 20 ارب جبکہ مارچ کے مہینے میں 1 کھرب 37 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہونے والی یہ بھاری وصولیاں براہ راست عام آدمی کی زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہیں، کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان جنم لیتا ہے، جبکہ حکومت کے لیے یہ ریونیو اکٹھا کرنے کا سب سے آسان ذریعہ بن چکا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











