جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق حیران کن خبر سامنے آگئی

20 مئی, 2026 09:54

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 پاکستان بیورو برائے شماریات کی تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں الگ الگ سطح پر برقرار ہیں۔ 14 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1526 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یہ قیمت اس سے پہلے ہفتے کے مقابلے میں معمولی کم رہی۔ گزشتہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1528 روپے فی بوری تھی۔

ماہرین کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں میں کمی اور مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہونے کے باعث بعض شہروں میں قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تعمیراتی میٹریل اب بھی مہنگا تصور کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1541 روپے رہی، جبکہ راولپنڈی میں 1522 روپے میں فروخت ہوئی۔ لاہور میں قیمت 1572 روپے تک پہنچ گئی جو بڑے شہروں میں نسبتاً زیادہ سمجھی جا رہی ہے۔ فیصل آباد میں سیمنٹ کی فی بوری 1500 روپے جبکہ پشاور میں 1509 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ جنوبی شہروں میں فی بوری اوسط قیمت 1540 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس سے پہلے ہفتے یہ قیمت 1539 روپے تھی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1464 روپے رہی، جو دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں کم ہے۔ حیدرآباد میں قیمت 1520 روپے، سکھر میں 1600 روپے اور خضدار میں 1650 روپے تک ریکارڈ کی گئی، جو ملک میں سب سے زیادہ قیمتوں میں شمار ہو رہی ہیں۔

تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں استحکام آ جائے تو گھروں اور کمرشل منصوبوں کی تعمیر میں تیزی آسکتی ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے تعمیراتی اخراجات کے باعث گھر بنانا عام آدمی کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔