جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان میں ڈیجیٹل اکنامی ہیڈکوارٹر کا باضابطہ افتتاح

21 مئی, 2026 10:05

چینی ٹیکنالوجی کے بڑے ادارے نے پاکستان کے خصوصی معلوماتی ٹیکنالوجی زون میں اپنے مرکزی ہیڈکوارٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے ڈیجیٹل اکنامی ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے معلوماتی ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے بتایا کہ گزشتہ برس وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران اس منصوبے پر بات چیت کا آغاز ہوا تھا، جو اب عملی جامہ پہن چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی متحرک قیادت اور اس کے تحت اپنائی جانے والی حکومتی حکمت عملی نے ماضی کی تمام تر رکاوٹوں اور انتظامی چیلنجز کو ختم کرنے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث یہ اہم پیش رفت ممکن ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ، چینی نیشنل پیپلز کانگریس کا وفد پاکستان پہنچ گیا.

اس موقع پر آئی بی آئی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چیان ژیاؤجن نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مخلصانہ اور پرجوش معاونت کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے اسے سرحد پار کاروباری تعاون کے لیے ایک انتہائی مؤثر ادارہ قرار دیا۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اس منصوبے کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پورٹل کے فعال ہونے سے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں اور کاروباری اداروں کو 31 لاکھ چینی کمپنیوں تک براہ راست تجارتی رسائی حاصل ہو جائے گی۔

خوراک اور تازہ پیداوار کے شعبے کے نمائندے محمد ریاض نے بھی کونسل کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں کاروباری ماحول کو تیز تر اور انتہائی سازگار بنانے میں مدد ملی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔