ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

آئندہ وفاقی بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور فائلرز کیلئے ٹیکسوں میں کمی کا امکان

01 جون, 2026 13:46

ذرائع کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکسز میں بڑی کمی کا امکان ہے جبکہ نان فائلرز کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہوگا۔

اسلام آباد سے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس نئی تجویز کے تحت ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹرانزیکشن ٹیکس میں واضح کمی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پراپرٹی خریدنے کے لیے شق 236 کے کے تحت لگنے والا ود ہولڈنگ ٹیکس موجودہ 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد تک لایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے پر غور

اسی طرح پراپرٹی بیچنے کے لیے شق 236 سی کے تحت عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کو 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی سیکٹر پر ان ٹیکسوں میں ردوبدل کے حوالے سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تاہم، اس بجٹ میں نان فائلرز کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا اور ان پر لگ بھگ 10.5 فیصد کا بھاری ٹیکس برقرار رہے گا۔

ریکارڈ کے مطابق بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے رواں مالی سال گین ٹیکس کی وصولی میں کمی دیکھی گئی تھی، اگرچہ جولائی سے مارچ کے دوران ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں گزشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد زیادہ رقم حاصل ہوئی تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔