عوام کیلئے ایک اور بُری خبر؛ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت سے متعلق پریشان کن خبر آگئی

Bad news about fuel prices
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے پیٹرولیم سرچارج کے تحت بڑے ریونیو منصوبے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی باضابطہ طور پر یقین دہانی کروا دی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت آنے والے برسوں میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سرچارج کے ذریعے بڑی رقم جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2021 سے 2031 کے درمیان مجموعی وصولیاں 16 ہزار 273 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہیں۔ جبکہ گزشتہ پانچ سالوں میں اس مد میں پہلے ہی 4 ہزار 493 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پیٹرولیم سرچارج کے ذریعے ہر سال معیشت پر تقریباً مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا 1.2 فیصد بوجھ ڈالا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد مالی خسارے کو کم کرنا اور حکومتی آمدن میں اضافہ کرنا بتایا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے صرف پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1727 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد آنے والے سالوں میں یہ ہدف مزید بڑھتا جائے گا۔ 2027-28 میں یہ رقم 1915 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید اندازوں کے مطابق آئندہ برسوں میں یہ بوجھ مسلسل بڑھتا رہے گا۔ ایک مرحلے پر پیٹرولیم سرچارج 2370 ارب روپے تک جا سکتا ہے۔ جبکہ 2030-31 تک یہ رقم بڑھ کر 2637 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










