جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

03 جون, 2026 13:09

حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں جائیداد کے شعبے کے لیے بڑی ریلیف دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

 تجاویز کے مطابق پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو دوبارہ فعال کرنا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائلرز کے لیے جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کو 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اسی طرح جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی بھی سفارش شامل ہے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں کمی سے پراپرٹی سیکٹر میں سست روی کم ہو سکتی ہے اور مارکیٹ میں دوبارہ سرگرمی بڑھنے کی توقع ہے۔ جب لین دین میں اضافہ ہوگا تو تعمیراتی شعبے سمیت دیگر متعلقہ صنعتوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

تاہم اس معاملے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف ان ٹیکس کمی کی تجاویز پر کچھ تحفظات رکھتا ہے اور حتمی فیصلہ مذاکرات کے بعد ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔