پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big relief on petroleum prices expected
ملک بھر کے عوام کی نظریں آج پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان پر لگی ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو عوام کو کچھ مالی ریلیف مل سکتا ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 روپے 84 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں ممکنہ بڑے اضافے کو کم کرنے کے لیے حکومت پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ صارفین پر اضافی بوجھ کم سے کم رکھا جا سکے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان آج رات کیا جائے گا، جس کے بعد ان پر عملدرآمد شروع ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










