ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

05 جون, 2026 12:52

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1469 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1323 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

اس کے علاوہ 67 روپے کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 7730 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں14ڈالرکمی سے فی اونس سونا 4453 ڈالر پرآگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔