جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

سندھ حکومت کا کراچی کے شہریوں پر نیا انٹرٹینمنٹ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ

05 جون, 2026 14:44

سندھ حکومت نے سٹی کونسل کے ذریعے کراچی کے شہریوں پر نیا انٹرٹینمنٹ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ہوٹلز اور میرج ہالز کے بلوں پر ایک فیصد وصول کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے ایک نیا مالیاتی بوجھ تیار کر لیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے شہر پر نیا ٹیکس نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

یہ نیا ٹیکس سٹی کونسل کراچی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جس کے بعد اب کراچی کے باشندوں کو تفریح کے نام پر انٹرٹینمنٹ ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس شہریوں کو انٹرٹینمنٹ کے نام پر دینے کے لیے کچھ خاص موجود نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اب یہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

یہ نیا انٹرٹینمنٹ ٹیکس شہر کے تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز، مارکیز اور میرج بینکوئٹس کے کل بل پر ایک فیصد کے حساب سے لاگو کیا جائے گا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی اس نئے انٹرٹینمنٹ ٹیکس کی وصولی کا آغاز آئندہ سال سے کرے گی۔ اس ٹیکس کے باقاعدہ نفاذ سے قبل بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہریوں سے ان کی رائے اور تجاویز طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ٹیکس پر آنے والے تمام عوام کے اعتراضات کی تفصیلی سماعت 10 جون کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر میں منعقد کی جائے گی۔

اس ٹیکس کے نفاذ کا بنیادی مقصد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شعبہ سیاحت کی کمزور مالی پوزیشن کو بہتر بنانا اور اسے فنڈز فراہم کرنا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔