ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

آج رات پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہو گی؟ اہم خبر آگئی

05 جون, 2026 10:53

پاکستان میں عوام کی نظریں حکومت کے آئندہ فیصلے پر ہیں کیونکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان کم ہے، جبکہ معمولی اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث دباؤ کا شکار ہیں۔ تیل پیدا کرنے والے خطوں میں غیر یقینی صورتحال نے عالمی توانائی مارکیٹ کو متاثر کیا ہے۔ اسی وجہ سے مختلف ممالک میں ایندھن کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہتی ہیں تو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زیادہ تبدیلی متوقع نہیں۔ تاہم قیمتوں میں 2 سے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہوتا ہے تو مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس وقت ملک میں پیٹرول کی سرکاری قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 272 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 244 روپے 93 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل تقریباً 95 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہے۔

 توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو خام تیل کی قیمتیں آئندہ چند ہفتوں تک بلند رہ سکتی ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت 90 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ایسی صورتحال میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی مشکل دکھائی دیتی ہے۔ البتہ اگر حکومت ٹیکسوں یا پیٹرولیم لیوی میں کمی کا فیصلہ کرتی ہے تو صارفین کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔