ملک میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا فوٹو — فائل
ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ملک کے مختلف شہروں میں مختلف سطحوں پر پہنچ چکی ہے، جبکہ بعض شہروں میں یہ قیمت ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہے۔ مجموعی طور پر ملک میں 20 کلو آٹے کا زیادہ سے زیادہ ریٹ 2800 روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سب سے مہنگا ہے جہاں قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے بعد پشاور میں یہی تھیلا 2750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کی قیمت 2733 روپے جبکہ راولپنڈی میں 2707 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح کوئٹہ اور بنوں میں 20 کلو آٹے کی قیمت تقریباً 2700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حیدرآباد میں آٹا 2600 روپے، خضدار اور لاڑکانہ میں 2400 روپے، فیصل آباد میں 2350 روپے، گوجرانوالہ میں 2333 روپے اور ملتان میں 2267 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ملک کے بڑے شہروں میں نسبتاً کم قیمت والا شہر ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2250 روپے میں دستیاب ہے۔ تاہم مجموعی طور پر ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ایک تشویشناک رجحان بن چکا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










