بجٹ سے قبل سولر پینل لگوانے کے خواہشمند صارفین کیلئے بُری خبر

Worrying News on Solar Prices
نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے ہی ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف واٹ کے سولر پینلز کی قیمتوں میں 7 سے 9 ہزار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث صارفین کو اضافی مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
585 واٹ کے سولر پینل کی قیمت جو پہلے تقریباً 18 ہزار روپے تھی، اب بڑھ کر 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 645 واٹ کا پینل 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 720 واٹ کا سولر پینل بھی مہنگا ہو گیا ہے، جس کی قیمت 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف سولر پینلز ہی نہیں بلکہ انورٹرز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے مجموعی طور پر سولر سسٹم لگانے کی لاگت مزید بڑھ سکتی ہے۔
دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اسی امکان کے پیش نظر مارکیٹ میں پہلے ہی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سولر انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ممکنہ ٹیکس پالیسی اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ اس صورتحال نے ان صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جو بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے بچنے کے لیے سولر سسٹم لگانے کا سوچ رہے تھے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










