پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ملکی ٹیکسٹائل برآمدات 1.83 فیصد اضافے کے ساتھ 16.67 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔
پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت کے باعث برآمدات، ٹیکسٹائل سیکٹر اور صنعتی سرگرمیوں میں بہتری اور پائیدار ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ٹیکسٹائل برآمدات میں یہ شاندار اضافہ قیمتی زرمبادلہ، روزگار کے مواقع اور ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے سفارتی میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، مودی سرکارکی ناکامی پر سوالات اٹھنے لگے
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 16.67 بلین ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں۔ اس حجم میں نِٹ ویئر کا حصہ 4.60 بلین ڈالر جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 3.97 بلین ڈالر تک رہیں۔
اس کے علاوہ کاٹن یارن کی برآمدات میں 13.35 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس سے اس کا مجموعی حجم 701.1 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کی برآمدات میں بہتری کا یہ رجحان عالمی منڈی میں ملکی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مسابقت اور تیز صنعتی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مسلسل معاونت سے صنعتی شعبے میں ہونے والی یہ تیز رفتار ترقی اور برآمدات میں مسلسل اضافہ پاکستان کے معاشی استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












