ایرانی ریال قیمت میں دُگنا اضافہ

Iranian Rial Holders Hit the Jackpot! Big Market Update
ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ امن معاہدے کی خبروں کے بعد پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران بڑی تعداد میں شہریوں نے ایرانی ریال خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی، جس کے باعث اس کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کرنسی مارکیٹ سے وابستہ ذرائع کے مطابق صرف پانچ دن کے اندر ایرانی ریال کی طلب میں تیزی آئی ہے۔ بڑھتی ہوئی خریداری کے باعث اوپن مارکیٹ میں ریال کی قیمت تقریباً دگنی ہو چکی ہے۔
سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے تعلقات میں بہتری برقرار رہی تو مستقبل میں ایرانی کرنسی کی قدر مزید بہتر ہو سکتی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران پاکستانی شہریوں نے تقریباً 3 کھرب روپے مالیت کے ایرانی ریال خریدے ہیں۔ زیادہ تر خریدار متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، جو مستقبل میں منافع کی امید پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
ملک بوستان نے کہا کہ کچھ روز پہلے تک ایک کروڑ ایرانی ریال تقریباً 2 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب تھے، لیکن اب اسی مقدار کی قیمت تقریباً 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں سرگرمی بڑھی، جس نے ریال کی قیمت کو اوپر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










