امریکی نائب صدر اور آرمی چیف کی ایران پر حملوں کا دائرہ کار بڑھانے کی مخالفت

امریکی نائب صدر اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ کے دائرہ کار کو پھیلانے کے منفی اثرات سے آگاہ کردیا۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے واقف ذرائع اور امریکی حکام کے مطابق، جمعے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب ایران پر حملوں میں شدت لانے کے اختیارات پر غور کر رہے تھے، اس وقت نائب صدر جے ڈی وینس اور جنرل ڈین کین نے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
عسکری حکام نے صدر ٹرمپ کو بریفنگ دیتے ہوئے خاص طور پر امریکی فوج کے پاس دفاعی میزائلوں اور ہتھیاروں کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کی طرف توجہ دلائی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے 2 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، امریکی سینٹرل کمانڈ
جنرل کین نے بتایا کہ اگرچہ امریکی فوج دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن اس سے پیدا ہونے والے ممکنہ نتائج اور مشرق وسطیٰ میں امریکی سیکیورٹی کو درپیش خطرات سنگین ہو سکتے ہیں۔
اس اجلاس کے بعد جمعے کی رات امریکہ نے ایران پر گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری مسلسل فضائی بمباری کا سلسلہ روک دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے بیان میں کہا کہ ایران کی معیشت سخت پابندیوں کی وجہ سے معطل ہو چکی ہے اور 13 دنوں کے مسلسل حملوں کے بعد اب ایران کے لیے دانشمندی یہی ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے حل کی طرف آئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











