اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

ایران کی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے 2 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، امریکی سینٹرل کمانڈ

26 جولائی, 2026 09:55

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران کی بحری ناکہ بندی بدستور برقرار ہے، جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مختلف بحری راستوں پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی بحریہ نے خطے کی بحری حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایران کی طرف جانے والے 12 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا ہے۔

امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایران پر عائد کی گئی بحری ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کویت کی ایران مخالف کسی بھی فوجی آپریشن میں شمولیت کی تردید

سینٹ کام نے مزید بتایا کہ ناکہ بندی کے قوانین اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی فوج نے 2 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ ان میں سے ایک واقعہ خلیج عمان میں پیش آیا، جہاں آئل ٹینکر لاوین کو ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران ناکارہ بنایا گیا۔

دوسری جانب بحیرہ عرب میں موورس کا پرچم بردار آئل ٹینکر روکا گیا، جس کی مکمل جانچ پڑتال اور تلاشی لینے کے بعد اسے آگے سفر کی اجازت دے دی گئی۔

امریکی حکام کے مطابق سمندری حدود میں اس قسم کے سخت اقدامات کا مقصد تجارتی راستوں کو طے شدہ پالیسی کے تحت کنٹرول کرنا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔