کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ بنا دیا

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنی 138 سالہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن سے زائد کارگو ہینڈلنگ کا سابقہ ریکارڈ عبور کر لیا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کے شعبے میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنی 138 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس بار بندرگاہ پر 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کارگو ہینڈلنگ کا یہ نیا ریکارڈ پاکستان کے بحری شعبے کی تیز رفتار ترقی کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت نے ملکی بندرگاہوں کو جدید ترین خطوط پر استوار کرنے اور ان کی توسیع کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز کے تمام چارجز معاف کرنے کا اعلان
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری، لاجسٹکس اور بندرگاہی نظام میں بہتری لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے اس شاندار کامیابی پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین، تمام افسران اور ملازمین کی محنت اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
دوسری جانب کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ کراچی پورٹ کی کارگو سنبھالنے کی استعداد، آپریشنل کارکردگی اور انتظامی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور بندرگاہ کی مسابقتی صلاحیت کو مزید بڑھانے کے لیے مستقبل میں بھی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











