لاہور میں 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کا اختتام، 35 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے طے

لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026 کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی، جس کے دوران 35 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کے تجارتی معاہدے طے پائے۔
پاکستان کے صنعتی اور برآمدی شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔
یہ نمائش خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے مشترکہ اشتراک سے منعقد کی گئی تھی۔
نمائش کی اختتامی تقریب میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سیگل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس 3 روزہ نمائش کے دوران پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں غیر معمولی کاروباری سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں اور مجموعی طور پر 35 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے عالمی تجارتی اور کاروباری معاہدے دستخط کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایس آئی ایف سی کی معاونت سے خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے صنعتی شعبے کی ترقی
جنوبی آسیا کی اس سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز اور 425 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا۔
نمائش کے دوران 55 ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی تجارتی نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ 8 سے زائد ممالک کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفود نے خصوصی طور پر دورہ کر کے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر پر عالمی برادری کے گہرے اعتماد کا اظہار کیا۔
نمائش میں جدید ٹیکسٹائل مشینری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور نئی شراکت داریوں کے وسیع مواقع پیش کیے گئے۔
اس ایونٹ نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور برآمدات کے فروغ کے لیے ایک انتہائی مؤثر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، جس سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی عالمی مسابقت اور صنعتی استحکام واضح ہوتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










