جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

آبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کی معیشتیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں، عالمی توانائی ایجنسی

17 جولائی, 2026 09:46

عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش سے پاکستان سمیت پورے ایشیا کی معیشت اور عالمی توانائی کا تحفظ شدید ترین خطرے میں پڑ گیا ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے کونسل آن فارن ریلیشنز کے ایک اہم پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے تیل اور گیس کی سپلائی میں فوری اضافہ نہ کیا گیا تو عالمی توانائی کی سلامتی داؤ پر لگ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمد سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے بھی نہیں، ایران

انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اگلے چند ہفتوں میں صورتحال میں بہتری نہ آئی تو دنیا کو تیل کی فراہمی کے بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کا اثر ہر ملک کی معیشت پر پڑے گا۔

فاتح بیرول کا کہنا تھا کہ اس سپلائی لائن کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان ایشیائی ممالک کو پہنچ رہا ہے کیونکہ ایشیا اپنی ضرورت کا 80 سے 90 فیصد پٹرولیم اسی راستے سے منگواتا تھا۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ترقی یافتہ ممالک اس بحران سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، لیکن پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈیا جیسے ترقی پذیر ممالک اس سپلائی بحران کی سب سے بھاری قیمت چکا رہے ہیں اور ان کی معیشتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔