جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

ایس آئی ایف سی کی تعاون سے سمبریال تا راولپنڈی نئے موٹروے ٹریکس پر کام تیز

17 جولائی, 2026 12:20

ایس آئی ایف سی کے خصوصی تعاون سے پاکستان میں موٹروے نیٹ ورک کی توسیع کے تحت ایم 12 اور ایم 13 منصوبوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

پاکستان میں معاشی رابطوں کو بڑھانے اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی بھرپور معاونت سے موٹروے نیٹ ورک کی توسیع پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔

اس وقت ایس آئی ایف سی کے زیرِ نگرانی ایم 12 (سمبریال تا کھاریاں) اور ایم 13 (کھاریاں تا راولپنڈی) موٹروے کے دو بڑے منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں فوجی اڈے پر حملہ، معتدد امریکی فوجی ہلاک، پامپور کے شہدا کا بدلہ لے لیا، ایرانی افواج

ان اہم ترین شاہراہوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد بڑے تجارتی شہروں کے درمیان سفری فاصلوں کو کم کرنا، گڈز ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے نظام کو زیادہ تیز رفتار اور محفوظ بنانا اور علاقائی رابطہ کاری کو پہلے سے بہتر کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں موٹروے منصوبے ملک کی بڑی مارکیٹوں تک زرعی اور صنعتی مصنوعات کی بروقت رسائی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی کے حکام کے مطابق موٹروے نیٹ ورک کی یہ وسیع تر ترویج پاکستان کی صنعتی ترقی، علاقائی رابطوں اور مجموعی ملکی معیشت کو مضبوط اور مربوط بنانے کے ایک بہت بڑے معاشی وژن کا حصہ ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔