پنجاب حکومت نے گندم کی نئی قیمت مقرر کردی

Government Announces Big Relief for Farmers
پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم کی نئی ریلیز قیمت 3 ہزار 800 روپے فی من مقرر کردی ہے۔
پنجاب کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دی، بعدازاں محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب کو پاسکو سے فوری طور پر گندم خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں صوبے کو ابتدائی طور پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت اب تک 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم حاصل کرچکی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاسکو کی جانب سے گندم کی قیمت 4 ہزار 150 روپے فی من مقرر ہے۔ تاہم پنجاب حکومت نے عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے گندم کی ریلیز قیمت 3 ہزار 800 روپے فی من رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فرق سے آٹے کی قیمت میں غیر ضروری اضافے کو روکنے میں مدد ملے گی۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں 15 روپے کی روٹی کی فراہمی برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روٹی کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنائیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے مجموعی طور پر 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔ تاہم وفاقی سطح پر صوبے کے لیے 5 لاکھ 33 ہزار 440 میٹرک ٹن گندم مختص کی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











