منگل، 11-اگست،2026
پیر 1448/02/27هـ (10-08-2026م)

100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس کٹوتی کی اہم تفصیلات

10 اگست, 2026 10:06

اسلام آباد: پاکستان میں پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پاکستان میں پرائز بانڈز بچت اور سرمایہ کاری کے مقبول ذرائع میں شمار ہوتے ہیں۔ ان بانڈز کے ذریعے شہری سہ ماہی بنیادوں پر ہونے والی قرعہ اندازی میں لاکھوں اور کروڑوں روپے کے انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔

حکومت پاکستان کے قوانین کے تحت پرائز بانڈز سے حاصل ہونے والی انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، جس کی شرح فائلرز اور نان فائلرز کے لیے مختلف ہے۔

ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد یعنی فائلرز کو انعامی رقم پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کو 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر 1500 روپے والے پرائز بانڈ کا 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیتنے والے فائلر کی انعامی رقم میں سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس کی مد میں کٹ جائیں گے، جس کے بعد اسے 25 لاکھ 50 ہزار روپے موصول ہوں گے۔

دوسری جانب نان فائلر کے لیے اسی 30 لاکھ روپے کے انعام پر 9 لاکھ روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی، جس کے بعد اسے 21 لاکھ روپے ملیں گے۔

اس طرح نان فائلرز کے لیے انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی فائلرز کے مقابلے میں دوگنی ہے، جس کے باعث ایک ہی انعام جیتنے کی صورت میں نان فائلر کو فائلر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رقم موصول ہوتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔