عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

امریکہ اور ایران میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل چوتھے دن بھی بڑھ گئیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی کے باعث برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 26 سینٹ یعنی 0.29 فیصد اضافے کے ساتھ 91.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بحری ناکہ بندی اور پابندیاں ختم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولیں گے، باقر قالیباف
اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 37 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 85.31 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں یہ تازہ اضافہ 24 جولائی کے بعد کی بلند ترین سطح پر بند ہونے والے سودوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان فوری طور پر امن کے امکانات معدوم ہونے اور آبنائے ہرمز سے جہاز رانی سے متعلق واشنگٹن اور تہران کے متضاد بیانات کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہم متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











