پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Gold prices in Pakistan Today - May 09, 2026
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جہاں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق 3 ہزار 500 روپے کمی کے بعد پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے کم ہوکر 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہوگئی۔
اس سے ایک روز قبل بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے پر آگئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 35 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 605 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے بڑھ کر 7 ہزار 329 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستانی مارکیٹ میں بھی فوری طور پر نظر آتے ہیں، جبکہ مقامی نرخوں پر عالمی قیمت کے ساتھ روپے کی قدر اور مقامی صرافہ مارکیٹ کی صورتحال بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









