جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ، پری پیڈ موبائل بیلنس کی میعاد 180 دن مقرر

28 اگست, 2026 10:06

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل صارفین کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ری چارج اور موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق نئے قواعد کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا، جس کے بعد موبائل آپریٹرز کے لیے پری پیڈ صارفین کے ری چارج اور بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن رکھنا لازم ہوگا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد موبائل صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بیلنس کی میعاد کے حوالے سے مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت صارفین کو اپنے ری چارج شدہ بیلنس کے استعمال کے لیے زیادہ وقت دستیاب ہوگا۔

پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق اگر کسی صارف کا موبائل بیلنس 180 دن کی مقررہ مدت کے دوران ختم ہوجاتا ہے اور وہ دوبارہ ری چارج کرتا ہے تو پہلے سے ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال کردیا جائے گا۔ اس طرح صارفین اپنے سابقہ بیلنس سے محروم ہونے سے محفوظ رہیں گے۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ نئے اقدام سے پری پیڈ صارفین کو ری چارج اور بیلنس کی میعاد کے حوالے سے بہتر تحفظ حاصل ہوگا، جبکہ موبائل آپریٹرز کے لیے بھی واضح اور یکساں اصول لاگو ہوں گے۔

اتھارٹی کے مطابق صارفین کے حقوق کا تحفظ، کاروباری معاملات میں شفافیت اور منصفانہ ماحول کا فروغ اس کی ترجیحات میں شامل ہے، اور اسی مقصد کے تحت ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 180 دن کی کم از کم میعاد مقرر ہونے سے پری پیڈ موبائل صارفین کے مفادات کو مزید تحفظ ملے گا اور انہیں اپنے موبائل بیلنس کے استعمال میں اضافی سہولت حاصل ہوگی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔